مزارِ قائد پر رینجرز کی جانب سے شکریہ جناح کا انعقاد

December 26, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مزارِ قائد پر رینجرز کی جانب سے شکریہ جناح کا انعقاد

یومِ قائد پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ملک بھر میں مختلف تقریبات میں قائد اعظم کی زندگی اور پاکستان بنانے سے متعلق ان کی خدمات کا ذکر کیا گیا اور مزارِ قائد پر لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ نظارے دکھائے گئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر رینجرز کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی، جس میں لائٹ شو کے ذریعے مزار قائد کو روشنیوں میں نہلادیا گیا، تھری ڈی پراجیکشن کے ذریعے مزارِ قائد پر قومی پرچم بھی بنایا گیا، تقریب میں اہم شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روشنیوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد، تاریخِ پاکستان اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا گیا، تقریب کے دوران مزار قائد پر بانیِ پاکستان کے مختلف پیغامات اور تقاریر کےحصے بھی چلائے گئے۔