کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

December 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر سالانہ 106 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی گیارہ سہ ماہی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 17 روپے 69 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوسکے گا۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 2016 کی جولائی تا ستمبر سہ ماہی سے شروع ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی اضافہ جنوری تا مارچ 2019 تک ہوگا۔