لاہور، نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ سے زخمی بچی چل بسی

January 04, 2020

لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ کی رہائشی 13 سالہ ایمان فاطمہ نیو ایئر نائٹ پر گھر کے دروازے پر کھڑی تھی کہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔

زخمی بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج 4 روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

بچی کے ورثاء نے اس کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں سالِ نو پر ہوائی فائرنگ، 7 زخمی

پولیس نے فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔