• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، 15 افراد گرفتار،مقدمات درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو ائیر نائٹ پر پابندی کے باجود ہوائی فائرنگ وآتش بازی کرنے کے الزام میں 15شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیئے گئے پولیس کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے 3ملزما ن کو گرفتار کرکے تین پستول برآمد کر لیئے ،ملیر پولیس نے بھی تین ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3پستول برآمد رکرلیئے، ضلع کورنگی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔سٹی زون پولیس نے ایک ملزم کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا،سینٹرل میں پولیس نے 4 ملزمان کوگرفتار کرکے دو پستول برآمد کر لیئے جبکہ ویسٹ زون پولیس نے بھی دو ملزمان کو گرفتار رکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تازہ ترین