کراچی کے علاقے الفلاح میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے اے ایس ایف افسر دم توڑ گئے۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبد اللّٰہ کے مطابق گزشتہ شب رفاعِ عام سوسائٹی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزم نے اے ایس ایف افسر پر فائرنگ کر دی تھی۔
اے ایس ایف کے انسپکٹر دلشاد اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے، جو ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔
ملیر سے انسپکٹر دلشاد کو تشویش ناک حال میں جناح اسپتال لایا گیا تھا، تاہم وہ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیئے: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والا لاریب کون تھا؟
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔