• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات، 5افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حددو نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ عمیر علی ولد لیاقت علی کو زخمی کر دیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے،دریں اثنا آرام باغ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ عمران زخمی ہوگیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، گارڈن شومارکیٹ کے قریب نشہ چھینے کے دوران دوافرادگتھم گھتا ہوگئے اس دوران نامعلوم شخص نے 29سالہ اورنگزیب ولد محمد اسلم کو نوکیلی شے گلے پر مار کر زخمی کردیا،پولیس کے مطابق مضروب بھی نشے کا عادی ہے،سہراب گوٹھ کے علاقے سپرہائی وے الآصف اسکوئر کے قریب ندی کنارے جھگڑے کے دوران 26سالہ شیرین آغا ولد حاجی جان آغا قینچی کے وارسے زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا، گلستان جوہر بلاک 16 میں کار پر فائرنگ سے درشن کمار زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین