وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سال نو پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی۔
انہوں نے کہاکہ سال نو کے موقع پر قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔
عثمان بزدار نے مزید کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔