نیوایئرنائٹ کے موقع پر لاہورمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، 15ہزار سے زائدپولیس اہلکار اس موقع پر فرائض انجام دیں گے۔
لاہورمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کاحکم سی سی پی او لاہور محمد امین وینس نے دیا، انہوں نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس کو ہدایت کی کہ نیو ایئر نائٹ پرون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی پر پابندی کو یقینی بنانے کےعلاوہ پارکوں کےگرد حفاظتی انتظامات بھی سخت بنائےجائیں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک افراد پرکڑی نگاہ بھی رکھی جائے۔
امین وینس نے کہا کہ منچلے ون ویلنگ سےاپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔