ایران امریکا کشیدگی، ایمانیول میکرون متحرک ہو گئے

January 05, 2020

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون متحرک ہوگئے۔

فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق ایمانیول میکرون نے گزشتہ روز متعدد رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کی، اس دوران عراق میں امریکی حملے کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے باعث خطے میں پھوٹ پڑنے کے خدشے سے متعلق بات چیت کی۔

ایمانوئل میکرون نے عراقی صدر بر ھم صالح سے بھی بات کی اور طاقتور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

دونوں صدور نے تناؤ میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور مجموعی طور پر عراق کے خطے اور اس کے استحکام پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بین زید، متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔