اسلام آباد: پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق

January 05, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد: پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق

اسلام آباد میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران پیش آیا، جن کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے موٹر چھینے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔