امریکی ڈرون حملہ: عراق کی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت

January 06, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی ڈرون حملہ: عراق کی اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت

عراق نے امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کرادی ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کوالگ الگ خط لکھےہیں۔

خط میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی ملیشیا کے ڈپٹی چیف ابومہندس کےقتل کی مذمت کرے۔

عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نےعراق کےفوجی مقامات پرجارحیت کی، امریکا نےعراق اوراس کےاتحادی ملک کےاعلیٰ جنرلزکونشانہ بنایا۔

عراقی وزرات خارجہ نے مزید کہاکہ امریکا کا یہ اقدام عراقی خودمختاری اورعراق میں امریکی موجودگی کی شرائط کی خطرناک خلاف ورزی ہے۔