چین: سڑک سے گزرتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

January 07, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین: سڑک سے گزرتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

یوں تو چین میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک ہمدرد کار ڈرائیور نے حاضر دماغی اور پھرتی کا عملی مظاہرہ کر تے ہوئے دوسرے کار ڈرائیور کو جانی نقصان سے بچالیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ چین کے شہر گوانگ ژو کی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب سڑک سے گزرتی ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

یوں گاڑی میں آگ بھڑکتے دیکھ کر دوسری گاڑی میں موجود ڈرائیور نے نہ صرف مشکل میں گھرے ڈرائیور کا پیچھا کیا بلکہ اُسے بروقت آگ کا بتا کر گاڑی سے نکالا اور کسی جانی نقصان سے بچا لیا۔