یورپی سفیروں نے مودی سرکار کی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

January 09, 2020

یورپی سفیروں نے مودی سرکار کی رہنمائی میں دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت کو مسترد کردیا۔ جس کے بعد اب بھارت امریکی سفیر سمیت17مندوبین کو مقبوضہ وادی کا آج محدود دورہ کرائے گا۔

آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت کو مسترد کیا ہے جبکہ یورپی سفیر نے فاروق عبداللّٰه، عمرعبداللّٰه اور محبوبہ مفتی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی سفیروں کا کہنا ہے کہ کسی کی ہدایت کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنا، وہ چاہتے ہیں کہ اپنی مرضی کے مطابق لوگوں سے ملیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے تینوں سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے زیرحراست ہیں۔