رانا ثناء کی ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ بیگناہ ہوگئے، فردوس عاشق

January 11, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

رانا ثناء کی ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ بیگناہ ہوگئے، فردوس عاشق

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی مداری کی طرف سے مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کی روش شروع کردی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء صاحب، مقدمہ ابھی زیر سماعت ہے، ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بے گناہ ہوگئے۔

معا ون خصو صی برائے اطلاعات نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو غصہ اپنی قیادت پر نکالنا چاہیے، جنہوں نے ایک بار پھر آپ کے ساتھ ہاتھ کردیا۔

انہوںنے کہا کہ رانا ثناء صاحب آپ کی قیادت نے کونسا پہلی بار آپ کے ساتھ ہاتھ کیا ہے بلکہ یہ تو یہ تو ری پیٹ ٹیلی کاسٹ ہوا ہے، آپ اپنی قیادت کو کٹہرے میں لائیں۔