کراچی: گاڑی میں جھلسنے والی 12 سالہ حفصہ بھی دم توڑ گئی

January 11, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی: گاڑی میں جھلسنے والی 12 سالہ حفصہ بھی دم توڑ گئی

کراچی میں ہائی روف میں لگی آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی 12 سالہ حفصہ بھی دم توڑ گئی، المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں، تین بھائیوں کا خاندان، غم کا نشان بن گیا۔ لواحقین رو رو کر نڈھال ہوگئے۔

سول اسپتال میں زیر علاج دو سگے بھائیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ابتدائی شواہد کہتے ہیں کہ کرائے پر لی گئی ہائی روف سی این جی بند ہونے کے سبب پٹرول بھری بوتل کے کنکشن سے چلائی جارہی تھی، کسی نے سگریٹ جلائی تو دھماکے کے بعد چاروں طرف آگ لگ گئی۔

گاڑی کے ڈرائیور کا بیان

کراچی میں نیو کراچی پاور ہاؤس کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی ہائی روف کا زخمی ڈرائیور منظر عام پر آگیا۔

ڈرئیور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ کیسے لگی، مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت ڈرائیور کیبن میں پٹرول رکھا تھا۔ آگ کا دھماکا ڈرائیور سائیڈ کے نیچے سے ہوا۔

زخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی میں آگ لگتے ہی دروازے جام ہوگئے تھے۔