متحدہ عرب امارات، بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث متعدد شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

متحدہ عرب امارات میں دو روز سے جاری تیز بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

تیز بارش کے باعث صرف دبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار کے قریب ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے جبکہ شارجہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب دبئی میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری طور پر دبئی کی بڑی شاہراہوں پر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل دبئی پولیس بریگیڈیئر سیف نے کار سواروں کو بارش میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک سائنز اور قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ خراب موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کو سڑک کی سائیڈ پر روکیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔