مودی اپنے باپ ہونے اور خاندان کا پیدائشی صداقت نامہ دکھائیں، پھر ہم سے طلب کرو، انوراگ کیشپ

January 14, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی متنازع شہریت ترمیمی قانون کے ذریعہ بھارت کے ہر شہری سے اس کے شہری ہونےکا ثبوت مانگا جارہا ہے۔ اس قانون کیخلاف بھارت کے کونے کونے میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے ا س کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ ہر شعبہ بشمول فلم انڈسٹری نے بھی اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ فلم ساز انوراگ کیشپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج سی اے اے لاگو ہوگیا ہے۔ مودی کو بولو کہ سارے ہندوستان کو پہلے اپنے کاغذ، پولیٹیکل سائنس میں اپنی ڈگری دکھائیں۔اس کے ساتھ ہی اپنے باپ ہونے اور خاندان کا پیدائشی صداقت نامہ دکھائیں۔ پھر ہم سے طلب کرو۔“