ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ والے19 میں سے دس کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے جس میں یاسر شاہ، عماد وسیم اور اور عابد علی مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جبکہ شان مسعود سپرفٹ کھلاڑی قرار پائے تھے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ، محمد عامر، شاداب خان اور وہاب ریاض کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔ فاسٹ بولرحسن علی کی پسلیوں کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے ایک دو روز میں اسکین ہو گا۔