امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ ماہ دورۂ بھارت پر غور

January 15, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ ممکنہ دورہ اقتدار میں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلا دورۂ بھارت ہو گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ باخبر ذرائع نے منگل کو انہیں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ فروری میں بھارت کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔