کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر وائرل

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر وائرل

بھارتی کامیڈی کنگ کپل شرما کی ننھی پری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈی کنگ کپل شرما کے گھر گزشتہ سال 9 دسمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خبر اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی۔

کپل شرما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’خدا نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے، ہمیں آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

کپل شرما کی بیٹی کی تصویر پہلی بار گزشتہ روز اُن کے کامیڈی شو’دی کپل شرماشو‘ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ ہمارے پیارے کپل شرما اپنی بیٹی کے ساتھ۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصاویر کپل شرما کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب کی ہیں، کپل شرما کی والدہ کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اُن کی والدہ کُرسی پر بیٹھی کیک کاٹ رہی ہیں جب کہ وہاں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں کپل شرما کی تھوڑی سی جھلک دِکھائی دی ہے جس میں اُنہوں نے گود میں اپنی بیٹی کو لیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما کی شادی دسمبر 2018 میں گینی سے ہوئی تھی۔