منچلے کو پیراگلائیڈنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

منچلے کو پیراگلائیڈنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افرادکی کمی نہیں جو اپنے شوق کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد سے گزر جاتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس پیرا گلائیڈر کو ہی دیکھ لیں جس کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

فرانس کے علاقے کورڈون کے برفیلے پہاڑوں کے درمیان ایک منچلا اسکیٹنگ اسکائی جمپ کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے جیسے ہی اسکائی جمپ کی تو چیئرلفٹ کی کیبل میں پھنس گیا تاہم چند لمحے بعد ایک اسنو اسکوٹر اور ریسکیو اہلکاروں نے پیراگلائیڈر کو ایک رسی کی مدد سے ریسکیو کرلیا۔