برطانیہ میں سمندری طوفان ، فیری سروس اور پروازوں کا نظام درہم بر ہم

January 15, 2020

برطانیہ میں سمندری طوفان برینڈن نے تباہی مچا دی، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں بھی تیز آندھی اور سیلاب سے فیری سروس معطل کرنا پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان برینڈن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہریں 25 فٹ تک بلند ہوگئیں۔

131 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کردیئے گئے، فیری سروس بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔