بی پی ایل: فائنل میں راجشاہی رائلز اور کھلنا ٹائیگرز مدمقابل

January 15, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

بی پی ایل: فائنل میں راجشاہی رائلز اور کھلنا ٹائیگرز مدمقابل

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آندرے رسل کی جارحانہ اننگز کی بدولت راجشاہی رائلز نے چٹو گرام چیلنجرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہراکر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرلی، فائنل میں کھلنا ٹائیگرز سے مقابلہ ہوگا۔

ایونٹ کے میچز جیو سُوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں چٹو گرام چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

کرس گیل 60، محموداللّٰہ33 اور اسیلا گونارتنے 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں راجشاہی رائلز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل نے صرف 22 گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، جبکہ عرفان سوکور45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

راجشاہی رائلز نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر 8 وکٹوں کے انقصان پر ہدف حاصل کرکے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ فائنل میں رسائی بھی حاصل کرلی۔

بی پی ایل: راجشاہی رائلز اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں جمعہ کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

گذشتہ روز پہلے کوالیفائر میں محمد عامر کی شاندار بولنگ کے باعث کھلنا ٹائیگرز نے بنگلادیش پریمئر لیگ 20-2019 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

راجشاہی رائلز کے خلاف محمد عامر نے صرف 17رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں،انہوں نے حریف ٹیم کے ٹاپ فائیو بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھلنا ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، نجم الحسین شانتو نے ناقابل شکست 78 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں راجشاہی رائلز کی ٹیم محمد عامرکی تباہ کن بولنگ کے باعث 131رنز پر ڈھیر ہوگئی، شعیب ملک نے سب سے زیادہ 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

یوں کھلنا ٹائیگرز نے 27 رنز سے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔