بش فائر فنڈ کیلئے فیڈرر اور نڈال کا 2کروڑ روپے سے زائد کا عطیہ

January 16, 2020

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ٹینس اسٹار رافیل نڈال ،راجر فیڈرر ودیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ سے متاثرین کیلئے چیریٹی میچزکھیلے،اس موقع پر راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے اپنی طرف سے 2 لاکھ 50 ہزار آسٹریلوی ڈالرز عطیہ کے طور پر جمع کرائے ۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 2 کروڑ 64 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ دونوں نے عظیم کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 39 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔