ڈسٹرکٹ کونسل ٹیکس سروس میں پانچ فیصد اضافہ کا منصوبہ

January 16, 2020

سٹیفورڈ (مریم فیصل) ساوتھ سٹیفورد شائر کے مکیں رواں سال اپریل میں ڈسٹرکٹ کونسل کی سروسز میں پانچ فیصد ٹیکس کا اضافہ دیکھیں گے۔ سٹیفورڈ شایر کے ارد گرد کی لوکل اتھاریٹیز ان کونسلز میں شامل ہیں جو سال 20/21 کے لئے اپنا بجٹ تیار کر رہی ہیں لیکن سنٹرل گورنمنٹ کی جانب سے ملنے والی رقم میں کمی کے ساتھ ہی مستقبل میں ملنے والی فنڈنگز کے حوالے سے جو غیر مستحکم صورتحال بنی ہوئی ہے اس کی وجہ سے کونسل کو بہت سارے مالی مسائل کا سامنا ہے ۔اس لئے کونسل مکینوں کو دی جانی والی سروسز کی انجام دہی کے لئے ٹیکس میں اضافہ کا پلان کر رہی ہے جس میں گارڈن ویسٹ کی کلیکشن بھی شامل ہوگی ۔ کیبنٹ کو بھیجے جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکینوں سے اگر ویسٹ کلیکشن کی مد میں اضافی ٹیکس وصول کیا جائے تو کونسل کی نیٹ آمدنی میں کافی زیادہ اضافہ ممکن ہے۔