ڈبلن میں انسانی اعضا ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز

January 16, 2020

لندن ( جنگ نیوز) آئرش پولیس نے شمالی ڈبلن میں انسانی اعضا ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز مقامی وقت 22.00 جی ایم ٹی پر پولیس آفیسرز کو الرٹ کیا گیا تھا جب کولک میں گھروں کے باہر کھیلوں کے بیگ میں سامان کے ساتھ انسانی اعضاء بھی پائے گئے تھے۔ ڈبلن سٹی کورونر اور سٹیٹ پیتھالوجسٹ کو اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔کرائم سین افسران موٹ ویو گارڈنز میں کرائم سین کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسے سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی اولین ترجیح مقتول کی شناخت ہے جس کیلئے ڈی این اے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاقے میں ڈرگ گینیگز جھڑروں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پولیس کی موجودگی بھی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ شخص کی شناخت کے بارے میں کھلے ذہن سے کام کر رہی ہے اور وہ لاپتہ افراد کی فہرستوں کو بھی دیکھے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے 17 سالہ نوجوان کو ڈرگ گینگز کی ان دھمکیوں سے آگاہ ہیں کہ اسے اغوا کر کے قتل اور ٹکڑے کر دیئے جائیں گے۔