ایمازون بھارت میں چھو ٹے کاروبار کیلئے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

January 16, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایمازون بھارت میں چھو ٹے کاروبار کیلئے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

نئی دہلی (اے پی پی) امریکی آن لائن پلیٹ فارم ایمازون نے بھارت میں چھو ٹے کاروبار اور ریٹیلرز کو آن لائن لانے کے لئے 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ایمازون کے سی ای او جیف بیزوز نے اس سرمایہ کاری کا اعلان بھارت کے خیر سگالی دورے پر نئی دہلی میں ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارتی مسابقتی کمیشن نے ایمازون کے خلاف چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی جانب سے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔