امریکا اور برطانیہ ایران جوہری معاہدے کو ’ٹرمپ ڈیل‘ سے تبدیل کرنے پر متفق

January 16, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے ایران کیساتھ عالمی جوہری معاہدے کو ’ ٹرمپ ڈیل‘ سے تبدیل کرنے کی تجویز کے بعد امریکی صدر نے بھی اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے عالمی قوتوں کے ایران کیساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرکے ’ٹرمپ ڈیل‘ اختیار کرنے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ بورس جانسن سے اتفاق کرتا ہوں۔