آسٹریلین اوپن ٹینس کے ڈراز کا اعلان

January 17, 2020

میلبورن (جنگ نیوز) سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلم ایونٹ آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو پہلے مرحلے میں بولیویا کے غیرمعروف کھلاڑی ہیوگو ڈولین کا سامنا ہوگا۔ دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کا سامنا یان لینارڈ اسٹرف سے ہوگا۔ وہ آٹھویں گرینڈ سلم ٹائٹل کی تلاش میں ہیں۔ خواتین میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی یوکرین کی لیزا سرینکو کا مقابلہ کرینگی۔ امید کی جارہی ہے کہ وہ ہوم کرائوڈ کا ملکی کھلاڑی کا چیمپئن بننے کا انتظار ختم کرسکتی ہیں۔ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے شروع ہوگا۔