سوانسی کے قریب کار کی ٹکر سے 40 سالہ شخص ہلاک

January 17, 2020

لندن ( جنگ نیوز) سوانسی جانے والے ایک اہم راستے پر 40 سالہ شخص کار کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ جمعرات کو 07.30 جی ایم ٹی پر ہانسی کے قریب A483 Fabian Way پر پیش آیا اور اس کی اطلاع ایمرجنسی سروسز کو دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ راہ گیر ایمیزون سرکل کے قریب جا رہا تھا جب وہاں سفید کار اس سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے کی وجہ سے ایم 4 کے جنکشن 42 اور جرسی میرین کے سرکل درمیان تقریبا پانچ گھنٹے بند رہی ۔ سڑک کیبندش کی وجہ سے لوگوں کو سفری تاخیر اور تعطل کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس نے موٹرسٹس سے اس علاقے سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی۔ ساؤتھ ویلز پولیس نے اپیل کی کہ اگر کسی عینی شاہد کے پاس اس واقعے کے بارے میں کوئی ڈیش کیم فوٹیج یا شواہد ہوں تو وہ آگے آئے اور معاونت کرے ۔ سڑک کو اب دونوں سمتوں میں مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔