عوام کی توقعات پر پورا اترنے والے افسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں،ڈی جی نرسنگ

January 17, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پاکستان نرسنگ کونسل کے قواعد ضوابط پر عملدرامد یقینی بنانے، مریضوں کی بہتر نگہداشت اور نرسز کو لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کو یقینی بنانے پر نرسنگ سپرٹینڈنٹ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز رفعت زاہد اور ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال رقیہ بانو کو شاباش دی اور کہا کہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے والے افسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے گی اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔