حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے میں مصروف ہے:شاہد محمود

January 17, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ن لیگ کے رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ عوام میں شدید معاشی بے چینی ہے لیکن پوری حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے میں مصروف ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران ناکام ترین حکمران ہیں، نااہل حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مسائل کا کوئی حل نہیں نئے انتخابات ناگزیر ہیں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر کے صارفین پر 405 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔