الیکشن کمیشن میں تقرریاں، حکومت و اپوزیشن پھر متفق نہ ہوسکیں

January 17, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

الیکشن کمیشن میں تقرریاں، حکومت و اپوزیشن پھر متفق نہ ہوسکیں

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کےلیے حکومت اور اپوزیشن میں ایک بار پھر اتفاق نہ ہوسکا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس پیر 20جنوری کو ہوگا ،جس میں چیف الیکشن کمشنر کےلیے نئے نام پیش کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ پیر کو بھی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو منگل کو دوسرے فارمولے پر جائیں گے۔

انہوں نے تجویز دی کہ سندھ اور بلوچستان میں ایک نام حکومت اور دوسرا نام اپوزیشن سے لے لیا جائے ۔

ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے اپنے نام ہی نہیں دیے ،امید ہے آج نام دےگی، اس کے بعد ہم نام دیں گے۔

سینیٹر اعظم سواتی اور مشاہد اللہ خان نے امید ظاہر کی کہ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ہونے والا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچ جائے گا ۔