چین میں شرح پیدائش 70 سال میں سب سے کم ہوگئی

January 18, 2020

بیجنگ (اے ایف پی )ستر برس قبل عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چین میں شرحِ پیدائش سب سے کم ہو گئی ہے۔ حالانکہ چین ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی نرم کر چکا ہے۔چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں شرح پیدائش 10 عشاریہ 48 فیصد رہی جو 1949 کے بعد سے سب سے کم ہے۔2019 میں 5 لاکھ 80 ہزار کم بچے پیدا ہوئے اور پیدائش کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 65 ہزار رہ گئی۔