ریلوے میں ٹیکنیکل ملازمین کی اسامیاں پر کی جائیں:ٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن

January 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن سید شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنیکلاداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا نہ کرنااور بغیرہفتہ وارریسٹ مسلسل ڈیوٹیاں لینا مجرمانہ غفلت ہے،حکومت ریلوے کو ایک ایڈہاک ادارے کی طرح چلا رہی ہے ،ادارے سے آہستہ آہستہ ٹیکنکل افرادکی معاشی بدحالی کی وجہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا مدتِ ملازمت پوری ہونے کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ایسے سٹاف کی کمی خطرناک حدود کو چھو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں لوکو رننگ سٹاف،انجینئرنگ سٹاف،سگنل سٹاف،کیرج سٹاف اور ٹریفک سٹاف ریلوے کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان ریلوے کا یہ المیہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے پاس کوئی پلان نہیں کہ آنے والے سالوں میں کب اور کتنے ٹیکنیکل افراد ریٹائرڈ ہورہے ہیں ان کا خلاء کیسے پورا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل اداروں کی باگ ڈور اوپر سے نیچے تک سرکاری ملازمین کے پاس ہونے چاہیں تاکہ حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے اداروں کی ورکنگ متاثر ہونے کا خدشہ نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ریلوے میں ٹیکنیکل ملازمین کی اسامیاں پر کی جائیں تاکہ ٹرینوں کے حادثات اور تاخیر سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے۔