عوام کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمے داری ہے، چیئرمین ضلع شرقی

January 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع شرقی معید انورنے کہا ہے کہ عوام کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمے داری ہے اسی لئے بلدیاتی مسائل حل کرنے کو یقینی بنایا ہے، مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے سے مشکلات ہیں، لیکن سہولتوں کی فراہمی میں ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں، وہ ہفتے کو یہاں اقراء سٹی فیز 2 ،یوسی29 کے مکینوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے تہنیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں وائس چیئرمین ضلع شرقی عبدالرؤف خان، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان خالد سلطان یوسی29 کے چیئرمین علی کوثر، وائس چیئرپرسن زرین فاطمہ، کونسلر ثناء علی ا وردیگر نے بھی خطاب کیا۔