پی آئی اے اور غیرملکی ایئرلائن کے طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

January 19, 2020

کراچی( آن لائن)فضائی حدودمیں پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے اور ایک غیر ملکی ایئرلائن طیارہ آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ تینوں ایئر ٹریک کنٹرولرز کے خلاف کارروائی شروع،واقعہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق دومسافر طیارے جن میں ایک پاکستان کی قومی ایئرلائن کا طیارہ تھا اور دوسرا غیر ملکی ایئرلائن کا،دونوں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ہیں۔واقعہ پاکستان کی حدود میں پیش آیا، پی آئی اے کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جبکہ غیر ملکی ایئر لائن نوابشاہ سے دہلی کی جانب جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹس کی بروقت کامیابی نے ایک خوفناک سانحے سے بچالیا،واقعہ کا پتہ چلتے ہی مبینہ غفلت پر ایئرکنٹرولر کو معطل کردیاگیاجبکہ تینوں اے ٹی سیز کو بھی ہٹا دیاگیا ہے، رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے معاملے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تینوں ایئر ٹریک کنٹرولرز کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی۔