بگ بیش لیگ، میلبورن اسٹارز کی جیت

January 19, 2020

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز نے پرتھ اسکارچرز کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، ہلٹن کارٹرائٹ نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان گلین میکسویل 25 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، میتھیو کیلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پرتھ اسکارچرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی، کیمرون بنکرافٹ 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نک میڈیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔