جیو پر آج دیکھیں، گیم وارڈن پنجاب کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، ”خبرناک“ میں مریم کی خاموشی کے خاموش راز

January 19, 2020

کراچی (جنگ نیوز) گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے کہا ہے کہ دومرتبہ شیر کا سامنا ہوا دونوں بار مار دئیے۔اس کے علاوہ میں نے سب سے مشکل ہاتھی کا شکار بھی کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صحافی اور پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بدر منیر کا مزید کہنا تھا کہ بطور گیم وارڈن پنجاب100غیر قانونی شکاریوں کا چالان کر چکا ہوں۔ پنجاب حکومت غیر ملکیوں کو اڑیال کے شکار کا پرمٹ18ہزار ڈالر میں دیتی ہے۔ تلورکی نسل بچانے کیلئے کنٹرولڈ شکار کی اجازت دینی چاہئے۔ ناظرین بدر منیر کا تفصیلی انٹرویو شب7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭ (ڈمی) خواجہ آصف ، حسن مرتضیٰ اور سعدیہ سہیل ”خبرناک “ کے مہمان بنیں گے، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں تو پارٹی بدل لیتا مگر لوٹے سے ڈرتا ہوں۔ ”بھولے کی معصومیت اور نت نئے مسائل ، ٹرمپ مانگے ہاتھ لمبے کرکے ”معافیاں“ ، مریم کی خاموشی کے خاموش راز، وزارت بنی نہیں وزیر آگیا اور صرف خواتین کیلئے مشروب کی ہوم ڈلیوری “ یہ تمام موضوعات بھی شو کا لطف دوبالا کریں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔