گوجرہ: لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

January 20, 2020

گوجرہ (نامہ نگار) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔پکا انا کے قریب موسم کی خرابی کیوجہ سے ٹریک کو لگائے جوڑ میں خلا آ گیا اور جوڑ کھل گیا اسی دوران لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ٹرین آرہی تھی کہ ریلوے ملازمین کو جوڑ کھلنے کی اطلاع مل گئی جنہوں نے فوری طور پر ٹرین کو رکوا دیا اور ٹریک کے جوڑ کو مرمت کرکے ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کیا گیا۔