اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائی‘ بین الصوبائی گروہ گرفتار‘ 8کاریں برآمد

January 20, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کا کار چوروں کیخلاف کریک ڈائون، بین الصوبائی کار چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 8مسروقہ کرولا گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار کار چور گینگ کے تین ملزمان سجاد خان عرف زبیر ولد فاروق شاہ‘ حاضر علی ولد شامیر خان اور ایاز خان ولد محمد شاہجہاں شامل ہیں۔ برآمد ہونے والی کاروں میں تھانہ سبزی منڈی میں مسروقہ کرولا کار رجسٹریشن نمبر ATR-787، CWK-0020، LEA-8396، LZK-2328، LEF-7579، BRE-064، IDJ-886 اور LEE-3914 شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آ باد اور کے پی کے سے گاڑیاں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان چوری شدہ گاڑیوں کو مردان میں فروخت کرتے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے قبل ازیں بھی کارچورں کیخلاف موثر کارروائیاں سے وفاقی دارلحکومت میں کار چوری کے واقعات میں کافی حدتک کمی ہوئی ہے۔ ادہر سبزی منڈی پولیس نے ڈکیتی اور دہشت گردی کے جرائم میں ملوث موٹا افغانی گروہ کے خطرناک تین ملزمان گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز ،خنجر اور ایمونیشن برآمد ہوئے، ملزم امین اللہ جو کہ افغانی ہے سبزی منڈی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں اشتہاری تھا۔ ملزمان نے موٹا افغانی گینگ بنایا ہوا تھا اور گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے انڈسٹریل ایریا زون کے پولیس افسران کو ڈکیتی سرقہ بالجبر کے جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ہدایات جاری کی تھیں