ہسپتالوں اورہیلتھ یونٹوں کوایکدوسرے سے منسلک کرنے کاکام شروع

January 20, 2020

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں ، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو ایک دوسرے سے کمپیوٹر نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کرنے کےاور امراض کا ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے منصوبے کا آغاز کر دیاہے ،سوفٹ ویئر سے کوئی بھی مریض جو ایک بار کسی بھی ہسپتال میں گیا ہو گا وہ اپنی بیماری کا ریکارڈ اور ہسپتال میں ڈاکٹر کے پاس اپنے معائنہ کی تمام تر تفصیل کسی بھی دوسرے ہسپتال یا ڈسٹرکٹ میں جاکر دیکھ سکے گا ۔ کمپیوٹر سوفٹ ویئر تیار کرنے کے بعد اس کی آزمائشی لانچنگ قصور کے ہسپتالوں میں کر دی ہے ،اس سوفٹ وئیر سے ہسپتالوں کو کمپیوٹرز نیٹ ورکنگ کے ذریعے ایک دوسرے سے ملانے سمیت صوبے میں بیماریوں کا ریکارڈ جو اس وقت محکمہ صحت کے پاس موجود نہیں ہے بھی مرتب ہو سکے ۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف نے بتایاکہ مریضوں اور امراض کا ریکارڈ مرتب کرنے اور تمام مریضوں کی رجسٹریشن کا نیاءسوفٹ ویئرآزمائشی بنیادوں پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پرقصور ڈسٹرکٹ کےہسپتالوں میں کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے جلد اس کا دائرہ کار صوبے بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔