مصر میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع

January 20, 2020

مصر میں نافذ ہنگامی حالات میں مزید تین ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا گیا، اور اس اقدام کے لیے مصری حکومت نے یہ جواز پیش کیا ہے کہ وہ ملک میں دہشت گردی سے نبرد آزما ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے اعلان کے بعد ملک میں ہنگامی حالات میں اگلے ہفتے سے نئی توسیع شروع ہوگی، جس کا نفاذ 27 جنوری سے ہوگا۔

مصر میں اپریل 2017 میں گرجا گھروں پر حملے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی، رواں سال ملک میں جاری ہنگامی حالات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے۔