کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کی بھارت سے باہر وینیو پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، بھارت نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔
ادھر بنگلادیش کرکٹ نے دعویٰ کیا کہ گورننگ باڈی کی طرف سے ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے رابطے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان آئی سی سی یا بی سی بی کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی اور بی سی بی کی ورچوئل کال ہوئی تھی۔
ورچوئل کال کا اہتمام آئی سی سی نے اتوار کو بی سی بی کے لیٹر کے موصول ہونے کے بعد کیا، جس میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔
بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے میچز منتقل کرنے کا کہا تھا۔ تاہم آئی سی سی نے بی سی بی کو بتایا ہے کہ بنگلادیش ٹیم کو بھارت ٹریول کرنا پڑے گا۔ بصورتِ دیگر بنگلادیش کو میچز کے پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے۔