• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی تیزی کے باعث پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔

بازار حصص میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1456 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 518 کی بلندی پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 15 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا، جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 896 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔

100 انڈیکس نئے سال کے پانچ کاروباری دن میں 12961 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید