او پی ڈبلیوسی پنجاب کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

January 21, 2020

ڈربی، برمنگھم (پ ر) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل اور او پی ڈبلیو سی پنجاب کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈربی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات چوہدری عمران اور چوہدری طاہر نے کی۔ تقریب کی صدرات صدر او پی ڈبلیو سی ہیومن رائٹس فورم برطانیہ ، صدر کونسلرز فورم ساؤتھ اور میئر آف چشم قیصر محمود چوہدری نے کی جب کہ مہمان خصوصی چیئرمین او پی ڈبلیو سی اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب نعیم نقشبندی تھے۔ تقریب میں صدر او پی ڈبلیوسی مڈلینڈ زون چوہدری صغیر اعظم، ممبر او پی ڈبلیو سی ایڈوائزری کونسل و رہنما پی ٹی آئی برمنگھم عمران خان، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 124 سلمان سہگل، چوہدری ساجد مظہر، عبدالغفار خان، ریاض چوہدری، پیر الطاف حسین، امجد خان، ساجد علی، قیصر محمود، چوہدری طارق،راجہ ظہور سمیت ڈربی ، برٹن آن ٹرینٹ اور برمنگھم کی کاروباری، ادبی اور سماجی شخصیات ، مساجد کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے تنظیم سازی کا اعلان کرتے ہوئے میزبان تقریب چوہدری عمران کو نائب صدر مڈ لینڈز ،،چوہدری ساجد مظہر کو برمنگھم سٹی کا کوآرڈینیٹر ، ، چوہدری عبدالغفار کو صدر ڈربی ٹاؤن ، اور چوہدری ریاض کو صدر برٹن آن ٹرینٹ نامزد کر کے نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور نئے نامزد عہدیداران کو چھ ہفتوں میں تعلیم یافتہ اور باکردار افراد کو نمائندگی دے کر تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے ہر شعبہ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں اور اس وقت برطانیہ میں 14 ایم پیز، میئر آف لندن ،وزارت داخلہ و خارجہ ، ممبران ہاؤس آف لارڈز ، درجنوں میئرز ، تقریباً 400 منتخب کونسلرز سمیت ڈاکٹرز، انجینئر ز، وکلا، بیرسٹر ز ،کامیاب کاروباری و پروفیشنلز شخصیات پاکستانی کمیونٹی کا فخر ہیں۔ نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی جانب سے ہر ماہ کا دوسراہفتہ چھٹی کے دن ہائی کمیشن لندن میں بغیر اپائنٹمنٹ دستاویزات کی تصدیق اور نادرا کے حوالے سے سروس مہیا کرنا ایک احسن اقدام ہےدیگر قونصلیٹس کی ٹیمیں بھی نادرا ،پاسپورٹ ،ایمر جنسی ویزا اور نادرا سرجریز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں ،مڈ لینڈ زون کی کمیونٹی قونصل جنرل برمنگھم احمر اسمٰعیل اور سردار احمد خٹک کی خدمات کی معترف ہے۔ میئر آف چشم قیصر چوہدری، ممبر او پی سی ناصر خان اور چوہدری صغیر اعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر اور ان کی ٹیم بطریقِ احسن کمیونٹی کو ریلیف فراہم کر رہی ہے اور کمیونٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔