بنگلہ دیش کرکٹ چیف ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے لاہور آئینگے

January 21, 2020

‏کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے لئےبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن میچز دیکھنے لاہور آئیں گے ۔ بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن 23 جنوری کی رات لاہور پہنچیں گے صدر اورسیریز کے تینوں میچز دیکھیں گے۔ ڈائریکٹر بی سی بی اکرم خان اور منہاج العابدین اور سیکورٹی افسران بھی ٹیم کے ہمراہ آئیں گے ۔ بنگلہ دیش ٹیم جمعرات کی صبح لاہور پہنچے گی۔