ترکی سے63پاکستانی ڈی پورٹ ، اسلام آباد پہنچ گئے

January 21, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی سے 63 اور سپین سے ایک پاکستانی کوڈی پورٹ کرکے واپس وطن بھیج دیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے710کے ذریعے 63پاکستانی ڈی پورٹیزپیرکی صبح نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری ریکارڈکی تصدیق کے بعدان میں سے 46افرادکواپنے گھروں کوجانے کی اجازت دے دی جب کہ دیگر 17 افراد کو مزیدقانونی کیلئے بعدازاں حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل بھجوادیاگیا۔ادھرفلائٹ نمبرپی کے770کے ذریعے سپین سے ڈی پورٹ ہوکر اسلام آبادپہنچنے والے فریدحسین سکنہ سیالکوٹ کوایف آئی اے عملے نے اپنے سیل منتقل کردیا۔