ایڈیشنل سیشن ججوں کو دی جانے والی نئی گاڑیاں کھلے آسمان تلےخراب ہونے لگیں

January 21, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )ایڈیشنل سیشن ججوں کو دی جانے والی نئی گاڑیاں کئی ماہ سےسیشن کورٹ اور مصالحتی عدالتوں میں کھلے آسمان تلےخراب ہونے لگیں۔پنجاب اور دیگر اضلاع کےسول جج سےایڈیشنل سیشن جج کےعہدے پرترقی پانے والےججوں کےلیے ساٹھ نئی گاڑیاں منگوائی گئیں ہیں،جن کوسیشن کورٹ اور مصالحتی عدالتوں کے باہر پارکنگ میں کھڑا کردیا گیا،قیمتی گاڑیاں کئی ماہ سےکھلے آسمان تلے کھڑی کرنےاورمناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہورہی ہیں۔