زرعی ملک میں آٹا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پیپلز پارٹی

January 21, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ زرعی ملک میں آٹا بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پوری قوم نے نااہل حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے ڈیڑھ سال میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔آٹے سمیت خوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب کی کمر توڑ دی ہے۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم برسائے ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش نہ ہوئی تو عوام حکومت کو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کہتے تھے کہ جو حکومت ڈیلیور نہ کر پائے، اسے ٹیکس یا بل نہیں دینا چاہیے۔ آج ان کی حکومت ڈیلیور نہیں کر رہی تو کیا اس حکومت کو ٹیکس دینا جائز ہے۔